اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کے حملے تیز ہو گئے ہیں۔
جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں جبالیہ میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 66 فلسطینی ہلاک اور 185 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ملبے تلے دب کر 50 سے زائد فلسطینی بھی لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ میں کتنے افراد بھوک سے مرنے کے قریب،ڈبلیو ایچ او کا بڑا انکشاف
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے المحل محلے میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 3 فلسطینی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔دوسری جانب بچوں سمیت 29 فلسطینی 2 روز میں بھوک سے مر چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق، محدود امدادی سامان بازاروں، ہسپتالوں اور خوراک کی تقسیم کے کچن تک نہیں پہنچا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہ کو امداد فراہم کرنے کی اسرائیل کی اجازت آٹے میں نمک کے مترادف ہے۔