اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،مزید 112 فلسطینی شہید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک کے بعد عید پر بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے

جس میں کم از کم 112 افراد شہید ہو گئے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے دار الارقم اسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 50,523 فلسطینی ہلاک اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کے دارالعرقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کرکے اسے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔