ایران پر اسرائیلی حملے کھلی جارحیت،علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ،پاکستان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے اور ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی واضح طور پر نفی کرتے ہیں۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔پاکستان نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی کھلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے بہت سنگین خطرہ ہے اور اس کے دور رس نتائج ہو سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی قانون کا دفاع کریں، اسرائیلی جارحیت کو روکیں اور جارح ملک کو اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com