اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فورسز کے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری
24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف حصوں پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس کے 8 شہداء میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔کل اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں بشمول ایک بازار پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔