غزہ ،نورشمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 14فلسطینی شہید ، لاشیں برآمد

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) غزہ میں نور شمس پناہ گزین پر فضائی اور زمینی حملوں کے دوران مزید 14فلسطینیوں کو شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34ہزار 49ہوگئی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ میں خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی فورسز کے علاقے سے انخلا کے دو ہفتے بعد ایک اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران 14افراد شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے فضائی حملوں کے دوران 10فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 40گھنٹوں کے دوران اس نے نور شمس سے حماس کے 10 جنگجوؤں کو ہلاک اور 8کو گرفتار کیا ہے۔7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34ہزار 49فلسطینی شہید اور 76ہزار 901زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی صورت حال پر حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی استنبول میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا پڑے گی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان واقعات کے دوران غزہ سے توجہ نہیں ہٹنی چاہیے، اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ترکیہ غزہ کے اہم انسانی امدادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جو خطے میں 45 ہزار ٹن سامان اور ادویات فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ سال رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد حماس کے خلاف اس کی جارحیت کی وجہ سے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com