غزہ میں اسرائیلی بمباری،مزید 26 فلسطینی شہید،خواتین اور بچے بھی شامل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ کے طبی شعبے سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے ساتھ ساتھ مصر کی سرحد سے متصل شہر رفح میں بھی اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکری ونگ کے درمیان شدید جھڑپیں ۔بمباری میں مبینہ طور پر کم از کم 22 افرا شہید ہوئے، کیونکہ لبنان کے ساتھ ساتھ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جس سے خطے میں وسیع جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کے مغربی اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی جہاں ٹینکوں کا سامنا القسام بریگیڈز اور اسلامی جہاد گروپ کے جنگجوؤں سے ہوا۔اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے حملہ کرکے متعدد مکانات کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ،اسرائیلی فوج کا مہاجرین کے سکول پر حملہ،22 فلسطینی شہید

ٹینکوں کی گولہ باری سے ہونے والی تباہی مشرقی اور وسطی رفح میں بتائی گئی۔القسام بریگیڈز اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں نے اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن راکٹ فائر کیے اور ان بموں کو اڑا دیا جو ٹینکوں سے پہلے نصب کیے گئے تھے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں چھ مختلف مقامات پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت 26 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca