غزہ میں اسکول پر اسرائیلی بمباری، قرآن کی تلاوت کرتے بچوں سمیت 16 افراد شہید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے نصرت پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول کی بالائی منزل کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت بچے قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نصرت پناہ گزین کیمپ کی انتظامیہ کے مطابق اسکول پر بغیر کسی وارننگ کے چوتھی بار حملہ کیا گیا۔ نصرت کیمپ میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 7000 سے زائد فلسطینی پناہ گزین بے گھر ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس اسکول کو حماس کے جنگجوؤں نے پناہ دی ہے اور یہ حملہ انہیں ختم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔