تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف اسرائیل کی بمباری، عملہ محفوظ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی، جس کے دوران پاکستانی سفارتی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ارتش واقع ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً آٹھ بجے دونوں علاقوں میں شدید بمباری کی گئی، تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ بالکل محفوظ رہی۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں تقریباً بیس سفارتی اہلکاروں کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کی آوازیں بہت شدید تھیں اور عملہ دھماکوں سے پریشان ضرور ہوا، تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور خطرناک ماحول میں بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایران میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور حالات زیر نگرانی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں