اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور الاحلی ہسپتال پر بمباری کی جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج غزہ میں اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی مسلسل شہادتیں ہو رہی ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور الاحلی ہسپتال پر بمباری کرکے 50 فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے اڈوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خطرہ ہے۔دوسری جانب حماس کے رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو مسترد نہیں کیا بلکہ کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔