7
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید دو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔
ملبے سے مزید 28 لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں، فلسطینی شہداء کی تعداد 47،583 تک پہنچ گئی، غزہ میں طوفان نے فلسطینیوں کے مسائل میں اضافہ کیا، سیوریج اور بارش کا پانی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں میں داخل ہوا۔جبالیہ میں خوراک اور پانی کی شدید قلت تھی۔. اسرائیل نے پانی کے 30 میں سے 25 کنوؤں کو تباہ کر دیا، بے گھر فلسطینیوں کو ملبہ ہٹا کر نئے کنویں کھودنے پر مجبور کر دیا۔اقوام متحدہ نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کو امدادی سامان فراہم کریں۔