غزہ میں اسرائیلی بمباری،المواسی کیمپ میں محمود صلاح کے خیمے کو نشانہ بنایا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں محمود صلاح کے خیمے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا معاون شہید۔

غزہ پر اسرائیل کی فضائی بمباری میں تیزی آگئی ہے اور اسرائیل انسانی حقوق کے تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہا ہے۔چند روز قبل اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں آخری کام کرنے والے کمال عدوان ہسپتال کو نشانہ بنایا اور ہسپتال کے اہم حصوں کو آگ لگا دی جس سے وہ ناقابلِ استعمال ہو گیا۔صہیونی فورسز نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو بھی حراست میں لے کر حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔