79
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جب غزہ میں جنگ بند ہوئی تو اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام کو تیز کر دیا۔
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 16 سالہ لڑکے سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے زیادہ تر فلسطینی اسرائیلی تشدد سے بیمار اور زخمی ہوئے ہیں۔غزہ جنگ بندی معاہدے کے چوتھے مرحلے کے تحت تین اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی قیدیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مریضوں کا پہلا قافلہ مصر پہنچنے والے رفح کراسنگ سے 9 ماہ بعد کھولا گیا۔