اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن "آپریشنل مواقع کی کمی” کی وجہ سے حملہ نہیں ہو سکا۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کو ان پر حملے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے وہ روپوش ہو گئے اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں سے رابطہ منقطع کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو اسرائیل دوبارہ حملہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے انہیں امریکہ کی طرف سے گرین سگنل ملے گا۔. تاہم ان کے مطابق ایران کے پاس اس وقت جوہری تنصیبات کو بحال کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ جنگ بندی کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اسرائیل امریکی حمایت سے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔