اسرائیلی افواج کے حملے جاری، مزید 51 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)غزہ پر اسرائیلی افواج کے حملے بلا تعطل جاری ہیں جن کے نتیجے میں مزید 51 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح سے شروع ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں شہداء میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے قریب فائرنگ کی، جس میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جس میں 8 افراد شہید ہوئے، جب کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک اور خیمے کو نشانہ بنایا گیا جہاں 4 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو سال سے جاری نسل کش جنگ میں اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں کم از کم 18 ہزار 885 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اسرائیلی حملے کس شدت اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور ان کا سب سے زیادہ نشانہ عام شہری بن رہے ہیں۔دوسری جانب، اسرائیلی حکومت نے تاحال قطر اور مصر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے جواب پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ خطے میں صورتحال بدستور سنگین ہے اور انسانی المیہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔