اسرائیلی جنگلات میں بد ترین آتشزدگی،فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والے خود نقل مکانی پر مجبور

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں ظلم اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والے خود نقل مکانی پر مجبور ، اسرائیل میں یروشلم کے مضافات میں جنگل کی ایک بڑی آگ نے ایک مرکزی شاہراہ بند کر دی ۔

رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں یروشلم سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہ کو شعلوں کی لپیٹ میں اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے والے اسرائیلیوں نے شعلوں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیاں چھوڑ دیں اور آس پاس کے پہاڑی علاقے کو دھوئیں نے ڈھانپ لیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ توقع ہے کہ اٹلی اور کروشیا آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے تین فائر فائٹنگ جہاز بھیجیں گے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگل کی بدترین آگ کے بعد اسرائیل نے یونان، قبرص اور بلغاریہ سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ 120 فائر فائٹرز اور درجنوں ریسکیو سروس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی سرچ اینڈ ریسکیو فورسز بھی اس آپریشن میں تعاون کر رہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ علاقے سے تین برادریوں کو نکال لیا گیا ہے اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔اسرائیل کے ایک جنگل میں ایک ایسے وقت میں آگ بھڑک اٹھی ہے جب اسرائیل کے لیے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد میں یہ دن منایا جا رہا تھا اور یوم آزادی کے لیے مقرر کئی تقریبات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یروشلم میں ہونے والا اہم واقعہ بھی جنگل کی بدترین آگ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔