اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری ،7 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 30 سے ​​زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

سیو دی چلڈرن نامی تنظیم کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہوئے جب کہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت 30 سے ​​زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تباہ حال ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر بے گھر ہوگئے۔ادھر حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے۔دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔