گھر میں گھس کر حملہ کرنیوالا اسرائیلی ڈرون تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یک اسرائیلی کمپنی نے گھر میں گھسنے والے خودکش ڈرون تیار کیے ہیں جو کمپیوٹر ویژن اور مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتے ہیں۔

ایلبٹ کمپنی ایک طویل عرصے سے دفاعی ساز و سامان تیار کر رہی ہے جس میں زمینی، بحری اور فضائی ہتھیار اور جاسوسی کا سامان شامل ہے۔ اب اس نے ہتھیلی پر سوار UAV ڈرون بنایا ہے جس کا نام ‘Linius’ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دیواروں کی ٹکر برداشت کرنے والا ڈرون تیار

مذکورہ ڈرون بارود سے لدا ہوا  اور میدان جنگ، گھات لگا کر یا گھروں میں چھپے ‘دشمن کو خودکش حملے میں مارنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔پچھلے ہفتے، ایلبٹ نے گھر میں گھسنے والے ہینڈ ہیلڈ ڈرون کے ایک نئے ماڈل کی نقاب کشائی کی جو اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے گھروں اور عمارتوں کے اندر جا سکتا ہے، خاص طور پر گنجان آباد شہروں میں یہ اڑنے والے ڈرون کمرے کی کھڑکی سے گزر کر اپنا مقصد پورا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جیب میں سما جانے والا ڈرون کیمرہ تیار

اسرائیلی ماہرین نے اس ڈرون کو منی ایچر ٹیکنالوجی کی بدولت طاقتور بنایا ہے۔ پھر مصنوعی ذہانت اس کا دل و دماغ ہے جس کی بدولت ڈرون نہ صرف دوست اور دشمن کی شناخت کرسکتا ہے بلکہ دشمن کو دھماکے سے مارنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ڈرون بند اور کھلے دروازوں کا پتہ لگا سکتا ہے اور یہ مکمل طور پر خودکار بھی ہے۔ اس میں اطراف کو تیزی سے تبدیل کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے اور یہ مہلک یا غیر مہلک وزن اٹھا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com