اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں امداد حاصل کرنے کے منتظر نو فلسطینی بھی شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حماس کی کارروائی میں امریکی امدادی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔خوراک کی تلاش میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی ہلاک اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی۔. حماس کی تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی گئی لیکن مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔. یہ نہیں بتایا گیا کہ کن تبدیلیوں کی درخواست کی گئی ہے،حماس پہلے ہی غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر رضامند ہو چکی ہے۔