صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے حماس کی پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں، پولیس ہیڈ کوارٹر اور ایک انجینئرنگ فیکٹری پر قبضہ کر لیا ہے جو ہتھیار بنانے کی سہولت کا کام کرتی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر قبضے سے اس کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے اپنے دعوے کی کوئی تفصیلات یا ثبوت جاری نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کا الشفاء ہسپتال پر حملہ،حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا
اسرائیل کے دعوے کے باوجود ابھی تک قبضے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ آیا اسرائیلی فوج کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا یا نہیں۔ مبینہ قبضے کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔