اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیلی طیاروں کی غزہ اور ر فاہ پر بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ اوررفا کا علاقہ لرز اٹھا، فضائی حملوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے دونوں شہروں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تین رہنما فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ کچھ بچے بھی شہید ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بمباری غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی اوپری منزل اور جنوبی شہر رفاہ میں کی گئی
غزہ پر تازہ ترین حملے گنجان آباد پٹی پر اسرائیلی میزائلوں کے حملے کے ایک ہفتے بعد ہوئے ہیںمسلح فلسطینی دھڑوں نے اسرائیلی بمباری کے جواب میں مزید راکٹ فائر کیے جس سے غزہ کے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچا جن میں السفینہ، البدر اور الزیتون کے قریبی علاقے بھی شامل ہیں۔