ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یرغمالیوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صرف فوجی دباؤ ہی زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت دے گا. یہ دباؤ یرغمالیوں کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے، اسرائیل رفاہ میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے اور اپنے کسی شہری کو وہاں نہیں چھوڑے گا.
واضح رہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کی تنقید اور حملے سے باز رہنے کی وارننگ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم رفاہ پر حملے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں. امریکہ نے حال ہی میں اسرائیل سے متبادل منصوبوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی. ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے پچھلی تین قراردادوں کو روکنے کے بجائے، امریکہ نے اس بار قرارداد کو منظور کرنے کی اجازت دی، لیکن اس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔.
101