اسرائیلی وزیر اعظم کی ملاقات،غزہ جنگ بندی کے معاہدے کاوقت آگیا ہے،کملا ہیرس

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نے نائب صدر کمالہ ہیرس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں ہلاکتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا وقت آگیا ہے۔
کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ایسے اقدامات کریں جس سے فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کملا کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بات چیت کی، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ اپنا دفاع کیسے کرتا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔
کملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ‘خطے کی پیچیدگی، اہمیت اور تاریخ کو سمجھنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔