اسرائیلی وزیراعظم کی بیروت کو غزہ میں تبدیل کرنے کی دھمکی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی علاقے میں سفید فاسفورس کا حملہ کیا ہے۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران مختلف رہائشی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ شہداء میں سے نصف سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی شدید مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حماس کے جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ٹینکوں، فوجیوں پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ تین دنوں میں 135 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعتراف کیا کہ زمینی کارروائی میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 87 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔دوسری جانب امریکا نے غزہ پر دوبارہ امریکی ڈرون پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ یرغمالیوں کی تلاش میں اسرائیل کی مدد کی جاسکے۔اس بات کی تصدیق کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کے لیے کئی ممالک سے ہزاروں ٹن بارودی امداد حاصل کی۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک کئی ممالک سے ایک ہزار ٹن سے زائد فوجی ساز و سامان سے لدے 10 200 کارگو طیارے اسرائیل بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں شدید بمباری کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیر حراست درجنوں فلسطینیوں سے ان کے کپڑے اتار کر شدید سردی میں کھلی جگہوں پر بٹھایا گیا۔ زیر حراست افراد میں بوڑھے اور نوجوان کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔ گرفتار فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔