لبنان کو غزہ میں تبدیل کر دینگے،اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنانی شہری حزب اللہ کو چھوڑ دیں اور غزہ جیسی تباہی سے بچیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بیروت حملے میں حزب اللہ کے رہنما شہید حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین مارے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ بیروت سمیت جنوبی لبنان میں فضائی حملے بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر سہیل حسین حسینی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب حزب اللہ نے صہیونی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی شہر حیفہ پر 100 سے زائد راکٹوں سے حملہ کیا۔ حزب اللہ کے حملے میں حیفہ کی رہائشی عمارتوں، مکانات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ادھر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے بیشتر راکٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ سے شمالی اسرائیل پر راکٹ بھی فائر کیے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کے اسرائیلی فوجیوں پر بم حملے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com