.اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے. مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی.
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے. مظاہرے کے دوران آس پاس میں پولیس کی بھاری موجودگی تھی.
واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل تل ابیب میں بھی کیا گیا تھا.
37