غزہ،ترک فرینڈ شپ ہسپتال کے قریب اسرائیلی گولہ باری، 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مغربی علاقوں میں شدید حملہ کیا، زیتون محلے میں ایک گھر پر بمباری سے 7 افراد شہید جب کہ الزاویدہ میں ایک گھر پر بمباری سے بچوں سمیت 13 افرادشہید ہوگئے۔دونوں حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے خصوصی ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا اور طیاروں نے رفح شہر کے مغربی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 3 افراد بھی شہید ہوگئے۔اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی جاری، شہید بچوں کی تعداد 3500 تک پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے مغرب میں واقع قصبے زواتہ پر بھی حملہ کیا اور صبح ہوتے ہی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے شروع کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے دیر بلوت میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر عبدالجواد کو حراست میں لے لیا جب کہ آزاد کیے گئے قیدی خلدون المحریق کو السامو میونسپلٹی کونسل کے رکن نے حراست میں لے لیا۔ ہیبرون کے جنوب میں بھی گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں البریح کیمپ کے مشرق میں ایک بار پھر گھروں پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس یرغمالیوں کو دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 23 ​​ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ افراد ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com