اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ، ایک اور فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جیریکو میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی ہے کہ پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں واقع عقبت جبر پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے عقبت جبر پر چھاپہ مارا اور 20 سالہ سلیمان عیش اوید سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا، جو گرفتاری سے قبل اسرائیلیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔اسرائیلی حکام نے بعد میں فلسطینی اتھارٹی کے سول رابطہ دفتر کو مطلع کیا کہ اوید دوران حراست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہر غزہ پر حملہ

سلیمان کے والد نے روتی آنکھوں سے واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں سو رہا تھا کہ گولیوں کی آوازیں آئیں اور میں بیدار ہوا۔ میرا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ باہر تھا جب اسے گولی ماری گئی۔ کل ہی وہ پوسٹ پر لوگوں کی مدد کر رہا تھا اور پانی تقسیم کر رہا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca