اسرائیل کے ٹینک فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کے لئے غزہ میں داخل

اسرائیل کی دفاعی افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں یرغمالیوں کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
قبل ازیں اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی غزہ کے 1.1 ملین مکینوں کو 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر 6000 بم گرانے کا اعتراف کیا تھا ۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 روز کے دوران غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6 ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں

 6 روز میں غزہ پر 6 ہزار بم گرائے،اسرائیل کا اعتراف 

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیلی فوج کا صفایا ہو جائے گا۔ جنگ کے آغاز میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کو تباہ کر دیا گیا۔ القدس کے تحفظ کے لیے اس طرح کے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن الاقصیٰ فلڈ توقع سے زیادہ کامیاب رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com