اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) مالدیپ کی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔مالدیپ کی ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اور کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو فلسطینیوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے۔ خوبصورت جزیروں کا ملک مالدیپ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آتے ہیں جن میں اسرائیلی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح مالدیپ گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مالدیپ کا سفر نہ کریں اور مالدیپ میں پہلے سے موجود اسرائیلی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔