حماس کو اسلحہ فراہم کرنے کے اسرائیلی الزامات جھوٹے ہیں،ترکیہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ترکی نے حماس کو اسلحہ اور مالی مدد فراہم کرنے کے اسرائیلی الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ترکی نے اسرائیلی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اسرائیلی الزامات غزہ جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے ترکی پر حماس کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی سروس نے دہشت گردوں کے ان سیلوں کو غیر فعال کر دیا ہے جنہیں ترکی میں حماس کے ہیڈکوارٹر سے ہدایات مل رہی تھیں۔ ان الزامات کے جواب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل جھوٹ اور بہتان تراشیوں کی آڑ میں غزہ میں اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہمارے ملک اور صدر کے خلاف اسرائیل کا یہ پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca