اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسرائیل نے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔.
اسرائیل کی ضد برقرار رہی، صہیونی فوج نے بیروت کے وسطی علاقے میں پارلیمنٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا اور شہر ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا۔. جنوبی بیروت کے شہر دحیہ میں رات گئے تین زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سامنے آئیں۔.
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم کیا گیا تھا۔. بیروت کے مرکز میں اسرائیل کا یہ پہلا حملہ ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے۔.
دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔.
صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔.
خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کو یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔.
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجو کل لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے، جو لبنان کے اندر اسرائیلی فورسز کی زمینی کارروائیوں کی پہلی تصدیق ہے۔.
52