اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کے فضائی حملے اور جنوبی سرحد پر دراندازی کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 36 افراد شہید اور 150 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، چند گھنٹوں میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں، جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقے دحیہ کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا، اسرائیل نے بیروت کے مشرق میں وادی بیکا کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 30 صہیونی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ 30 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔حزب اللہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے اور جب تک صہیونی ریاست پر فتح حاصل نہیں کر لی جاتی وہ کسی بھی قیمت پر حملے جاری رکھیں گے۔
50