اسرائیل کا فضائی حملہ،حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ساتھیوں سمیت شہید

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی حملے کیے ہیں. جنوبی لبنان میں تازہ ترین آپریشن میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر وسام الطویل ایک فضائی حملے میں شہید ہو گئے ۔وسام الطویل حزب اللہ کے مزاحمتی یونٹ کے نائب سربراہ تھے، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کمانڈر کو اس وقت گولی مار دی جب وہ جنوبی لبنان کے ایک قصبے میں کار میں سفر کر رہے تھے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر کو ایک ساتھی سمیت شہید کیا گیا ۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔حزب اللہ نے کل اسرائیلی ایئربیس پر 62 راکٹ فائر کیے ہیں ۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک حزب اللہ کے 130 سے زائد جنگجو اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ حماس کے 30 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے ۔غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے 70 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے روزانہ 10 سے زائد بچے معذور ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔