اسرائیل کا ترکی کیساتھ سفارتی تعلقات پر نظرثانی کا اعلان

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف استنبول میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور عالمی برادری تک فلسطینیوں کے بارے میں آواز اٹھائی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں فلسطینی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی بربریت پر کڑی تنقید کی۔ترک صدر کی تقریر پر اسرائیلی وزیر خارجہ برہم ہوگئے اور ترکی سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے آنے والے سنگین بیانات کی وجہ سے انہوں نے اپنے کچھ سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی مظالم کے پیچھے اصل مجرم مغربی طاقتیں،جان لیں ابھی ہم زندہ ہیں،اردوان

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف استنبول اور لندن سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل اور ترکی کے تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں فلسطین ریلی سے خطاب میں مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ یوکرین میں مرنے والوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں لیکن غزہ کے بچوں کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca