اسرائیل کا پھر حملہ،بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے علاقے دحیہ میں کئی طاقتور بم گرائے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنانے اور لبنان کے ایک ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ لیکن اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے جوابی طور پر اسرائیلی قصبے کریات شمعونہ پر راکٹ فائر کیے جس میں 30 سے ​​زائد راکٹ کئی مقامات پر گرے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ ہاشم صفی الدین گزشتہ جمعہ سے دیگر رہنماؤں سے رابطے سے باہر ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca