دوسری جانب لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شام کے سرحدی علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے توپوں سے حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی مظالم سے 8 روز میں 2215 فلسطینی شہید اور 8714 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جلد ہی غزہ پر زمینی، فضائی اور سمندری حملہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیل حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
موساد کے سابق سربراہ نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی کے خلاف خبردار کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آگیا ہے جس پر موساد کے سابق سربراہ نے انہیں خبردار کیا اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی F-15 طیارے بھی مشرق وسطیٰ بھیجے گئے ہیں۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ایک بھی فلسطینی غزہ سے نہیں نکلے گا اور حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ اسرائیل کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔