اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اہلکار جاں بحق

عرب خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 28 دسمبر کو رات گئے فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں جن ارکان کو نشانہ بنایا گیا وہ مشرقی شام میں ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے اور حملے کے وقت سینئر وفد کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب میڈیا کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اس سے قبل شام کے سرکاری میڈیا اور وزارت دفاع نے مشرقی شام میں دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کی اطلاع دی تھی۔اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ہوائی اڈے پر حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم اسرائیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو ملک میں صدر بشار الاسد کی موجودگی کو طول دینا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے حملوں میں شامی فضائی دفاع کو نشانہ بنا رہا ہے جو ملک کے جنوبی صوبے میں واقع ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے شام میں اس کے اہم کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی کی رواں ہفتے اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔