15
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس اراقچی کو ٹیلی فون کیا اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
اسحاق ڈار نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے حملوں کے دوران جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران پر حملے کو افسوسناک قرار دیا۔
وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا۔
یہ حملہ ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اس عمل نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔.انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے سے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔