اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے تھم نہ سکے۔ صبح سے اسرائیلی فضائی حملے میں 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔
دیر البلاح میں مسجد پر فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، خان یونس المواسی کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 679 ہوگئی، 1 لاکھ 3 ہزار 205 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ اور لبنان پر اسرائیل کی بمباری،مزید 59 افراد شہید
ادھرلبنان کے صوبے ماؤنٹ میں اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ، 7 بچوں سمیت 23 شہری شہیدمشغر اور سہمار میں بم دھماکے سے 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق شہداء میں اضافے کا خدشہ ہے، لبنان میں شہداء کی تعداد 3 ہزار 186 تک پہنچ گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے متعدد مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اور آپریشنل اپارٹمنٹس اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔