اسرائیل کا رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ ، 75 سے زائد فلسطین شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج کا مغربی رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بڑا حملہ، 75 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے حکم کی دھجیاں اڑا دیں، اسرائیلی بمباری سے رفح پناہ گزین کیمپ کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوگئے۔

جھلسنے سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ رفح میں اس کے فیلڈ ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مریضوں کی بڑی تعداد کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 12 افراد شہید ہوگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے نصیرات، غزہ سٹی اور تل السلطان کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 160 فلسطینی شہید ہوگئے۔صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی اسرائیل میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے آٹھ راکٹ فائر کیے گئے۔پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے گھر فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے نیر الرفح میں حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، جہاں حماس کے اہم ارکان حملے کی جگہ پر تعینات تھے۔دریں اثناء یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ایک "مضبوط” فلسطینی اتھارٹی کی ضرورت ہے۔دوسری جانب لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے ایتا شاب میں اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار فلسطینی شہید جب کہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com