اسرائیل کے غزہ پر حملے مزید،100 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 100 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 75 فلسطینی بیت لاہیا میں رہائشی عمارتوں پر بمباری میں شہید ہوئے۔

جنوبی غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی بمباری میں 17 افراد ہلاک ہوئے، اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا۔غزہ میں خوراک کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے میں 3 امدادی کارکن بھی شہید ہوئے۔. حملے کے بعد امدادی تنظیم نے غزہ میں خوراک کی تقسیم روک دی۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں 2700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کے چوتھے دن حزب اللہ کے رہنما سید نعیم قاسم نے کئی مہینوں کے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کیا۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو بیروت میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ٍفلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار 382 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں کل 15 ہزار 142 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔