اسرائیل کا رویہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے،دنیا کونوٹس لینا چاہیے، خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی بین الاقوامی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں ہے۔

اسرائیل نے نہ تو NPTC پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی توثیق کی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے پیدا ہونے والے خطے میں تنازعات اور عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان بین الاقوامی جوہری اصولوں پر قائم ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری جوہری طاقت ہمارے عوام کی سلامتی کے لیے ہے اور یہ دشمنوں کے خلاف ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار جوہری ریاست کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اسرائیل کا رویہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com