اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) صہیونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 15 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے، امدادی کارکن اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔اس دوران خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں 4 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید
وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح کے پل کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے دوران بہت سے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جب کہ علاقے میں فضائی بمباری جاری رہی۔دوسری جانب قدس بریگیڈز نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں، ٹینکوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔حماس نے کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے مستقل امن اور غزہ سے مکمل انخلاء کی یقین دہانی کے بغیر کسی امن معاہدے کو قبول نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں میں 36 ہزار 550 سے زائد فلسطینی شہید اور 82 ہزار 959 افراد زخمی ہو چکے ہیں. خواتین پر مشتمل ہے