اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 82 افراد شہید اور 180 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز نے صیادون شہر کے قریب سرافند اور حریت صیدا پر تازہ حملے کیے، حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 15 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 3 ڈرون حملے کیے جن میں ایک اسرائیلی مارا گیا۔ رواں ماہ حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں 33 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں 600 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔