غزہ پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا،37 فلسطینی شہید،6 بھائی بھی شامل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ کے علاقے دیر البلاح میں بھوکے فلسطینیوں کو کھانا فراہم کرنے میں مصروف 10 سے 34 سال کی عمر کے چھ بھائی اتوار کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

ذکی ابو مہدی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی ضرورت مندوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ طبی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے ایک فلسطینی بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 50،944 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جب کہ حکومت کے میڈیا آفس نے تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد 61،700 سے زیادہ بتائی ہے، کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جاتا ہے۔اسرائیل نے ہفتے کے روز شمالی غزہ کے الاحلی ہسپتال پر بمباری کی جس سے ہسپتال کے کئی بلاکس تباہ ہو گئے۔حملے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور دیگر افراد کو ہسپتال کی عمارت چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور اب وہ آس پاس کی گلیوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com