اسرائیل کا حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ،ایک دن میں سینکڑوں شہادتیں 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کو ختم ہوئے 2 دن ہوچکے ہیں اور ان دو دنوں میں اسرائیل نے غزہ پر 400 سے زائد بار حملے کیے ہیں۔ زیادہ تر حملے خان یونس اور جبالیہ کیمپ پر کیے گئے۔

اسرائیل کی اس وحشیانہ کارروائی میں 24 گھنٹوں کے قلیل عرصے میں 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

قابض اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی داخلی سیکیورٹی سروس شن بیٹ نے حماس کی شجائیہ بریگیڈ کے کمانڈر وسام فرحت کو ایک حملے میں شہید کیا، جس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وسام فرحت 10 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے اور رہا ہونے کے بعد دوبارہ غزہ میں حماس میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کے لیے راکٹ بنا رہے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے ایک حملے میں اس کے کمانڈر اسف حمامی کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کمانڈر کی لاش اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے مبلغ شیخ صابری کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جب کہ اطلاعات ہیں کہ شیخ صابری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔