اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری ،شہید فلسطینیوں کی تعداد700 سے تجاوز

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے علاقے جبالیہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں ایک ہسپتال اور ایک تاریخی مسجد بھی بمباری میں تباہ ہو گئی۔
جبالیہ میں اسرائیلی بمباری کو 24 گھنٹے ہوچکے ہیں جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 706 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ القدس اور الشفاء ہسپتالوں کو تباہ کر دیا گیا۔
7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 791 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی طرح مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 سے زائد ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے شمالی علاقوں سے انخلاء کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو شہری جنوبی غزہ منتقل نہیں ہوں گے انہیں حماس کا حامی تصور کیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے الٹی میٹم کے بعد شمالی غزہ میں مقیم فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا