انہوں نے غزہ میں زمینی کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ "جنگ طویل اور سخت ہو گی۔” دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فتح کا دعوی کرتے ہوئے سرحد کے قریب فوجیوں کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو جاری کی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم پوری قوت سے جیتنے جا رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 369 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
עם הלוחמים. מוכנים. pic.twitter.com/mVjwEFQXgC
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) October 19, 2023
اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 40 افراد کو شہید کردیا۔ غزہ کے علاقے دیر البلاح میں بھی ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک غزہ اور مغربی علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی جن میں 1000 بچے اور 400 سے زائد خواتین اور بچیاں شامل ہیں۔
الجزیرہ نے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "اسپتال پر حملے کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک مزید 437 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ ہزاروں فلسطینی شہری زخمی ہوئے”۔اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او نے ایندھن سمیت دیگر امدادی اشیاء غزہ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹرک مصر اور غزہ کی سرحد کے قریب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ،مزید 433 فلسطینی شہید
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ اور مصر کی سرحد کے درمیان 5 امدادی ٹرک کھڑے ہیں، ہمارے ٹرک غزہ جانے کے لیے تیار ہیں۔غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے بعد ہسپتال میں زخمیوں کے علاج کے لیے وسائل ختم ہو گئے ہیں۔ حالات اتنے خراب ہو گئے کہ طبی عملہ بھی رونے لگا۔