نیتن یاہو نے کہا کہ ممکنہ طور پر مہینوں تک جاری رہنے والی اس جنگ میں حماس کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر غزہ اور مصر کی سرحد کا کنٹرول سنبھال لے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ اپنے عروج پر ہے اور فلاڈیلفیا کوریڈور بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ کیے بغیر اس جنگ کو جیتنے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا فی الحال اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور حماس کو شکست دینے کے لیے سرحد کو بند کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 2005 میں غزہ پر اپنا قبضہ ختم کرنے سے قبل غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر قبضہ کر لیا تھا۔