لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے کے قریب ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی امدادی ٹیم نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے لبنانی مزاحمتی جنگجو تھے یا عام شہری۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ امریکہ سمیت کئی نیٹو ممالک پہلے ہی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس نے لبنان سے اسرائیل کے مغربی گلیلی علاقے میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ادھر مقبوضہ گولان پر حملے کا ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہراتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔